• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو نے آمریت اور جبر کا بہادری سے مقابلہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بیگم نصرت بھٹو نے آمریت اور جبر کا بہادری سے مقابلہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری ،مادر جمہوریت نے ظلمت میں امید کی شمع جلائی،خاتون اول آصفہ بھٹو ،برسی پر خراج عقیدت ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو انکی برسی کے موقع پر جمہوریت، قربانی اور حوصلے کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کی جدوجہد کو سلام پیش کیا ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت اور جبر کے خلاف ہمیشہ بہادری سے مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں استقامت اور وقار کی ایسی مثال قائم کی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ مادر جمہوریت نے ظلمت میں امید کی شمع جلائی، بیگم نصرت بھٹو نے کبھی غم کو اپنی جرات پر غالب نہیں آنے دیا،وہ آنسوں اور آزمائشوں کے باوجود جمہوریت کی مشعل کو بے مثال وقار کے ساتھ آگے بڑھاتی رہیں۔

اہم خبریں سے مزید