• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شاہ زیب سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر دلاور حسین کو یرغمال بناکر ٹرانسفارمر لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے امتیاز کی بکریاں حسن ابن علی کی بکری سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد علی طاہر کینٹ کے علاقے علی حیدر ،بلال علی ، ساجد علی کی موٹرسائیکلیں غلام مصطفی کی ادویات حق نواز کا ڈیزل و پٹرول مظفر آباد کے علاقے وحید کا موبائل شاہ شمس کے علاقے احمد علی کی نقدی و موبائل نوید کی نقدی 85ہزار ممتاز آباد کے علاقے سلامت علی کی نقدی و یوپی ایس وغیرہ اصغر کا موبائل نیوملتان کے علاقے یعقوب شاہ کا سونا مالیت 2لاکھ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد حسن سیتل ماڑی کے علاقے الطاف ،سلمان گلگشت کے علاقے احمد ، علی احمد کے موبائلزفونز ندیم کا لیپ ٹاپ و موبائل کوتوالی کے علاقے شہباز کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے ذیشان کی نقدی 40ہزار صدر کے علاقے شہباز کا موبائل اشفاق کی نقدی 27ہزار جمال کی موٹرسائیکل قادر پورراں کے علاقے ذرینہ کا موبائل اور شہباز کا سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید