• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر کےسرکاری کالجز میں سالانہ امتحانات شروع ، طلبا اور اساتذہ پریشان

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کےسرکاری کالجز میں سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ، طلبا اور اساتذہ دونوں پریشان نظر آئے، تفصیل کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نئے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق پہلے ماہانہ ٹیسٹ شروع ہو گئے،نئے تجربے کے باعث پرنسپلز ،کنٹرولر اور اس اسائنمنٹ میں شامل ٹیچرزکو پریشانی کا سامنا ہے،خاص طور پر بڑے کالجوں میں جہاں طلبا یا طالبات کی تعداد5 ہزار یا اس سے زیادہ ہےاساتذہ زیادہ پریشان ہیں کیونکہ دسمبر ٹیسٹ یا پری بورڈ ٹیسٹ بیس پچیس دن تک جاری رہتا ہے ،اساتذہ کے مطابق اس ماہانہ ٹیسٹ کے لیے صرف ایک ہفتہ رکھا گیا ہے،جس کی وجہ سے زیادہ طلبا والے کالجز میں امتحان لینا بھی امتحان بن گیا ہے جبکہ حاضری اور رزلٹ بھجوانا سب آن لائن ہےجس کی وجہ سے کمپوٹر والوں کی ضرورت زیادہ پڑے گی مگران حالات میں یہ ٹسٹ بہت سے خامیوں کا سبب بن سکتا ہے ضروری تھا کہ اس اسائمنٹ سے قبل پہلے ورکشاپس اور سیمنار کروائے جاتے اور اس اسائنمنٹ کی پریکٹس کی جاتی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ صبح تک ملتان اور گرد نواح میں بہت سے کالجز کو ڈیٹ شیٹ ،کورس کمپیشن سرٹیفکیٹ موصول نہیں ہوئے تھےجس کی وجہ سے ان کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔
ملتان سے مزید