• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی مظفرگڑھ میں کھلی کچہری ،عوامی شکایات سنیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ رجسٹرار ، انویسٹیگیشن آفیسر محمود خان مہے نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کی سماعت کی،کھلی کچہری کا اہتمام کیا 35 سے زائد کیسز موقع پر نمٹا دیئے ، 5 لاکھ سے زائد رقم مختلف بلوں میں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے ۔موقع پر موجود ایس ڈی اوز میپکو کو 10 سے زائد الیکٹرسٹی کنکشن کی بحالی کے احکامات صادر کیے۔وفاقی اداروں واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال، وغیرہ کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات کو فوری عملدرآمد کرنے کے احکامات دیئے۔
ملتان سے مزید