• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وزیراعلیٰ کے مینڈیٹ میں صرف عمران خان کی رہائی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےصحافی اور تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کے مینڈیٹ میں گورننس اور صوبے کی صورتحال بہتر کرنا شامل نہیں ہے ان کے مینڈیٹ میں صرف عمران خان کی رہائی ہے،  صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا ہےکہ میں سمجھتی ہوں نظام پہلے سے کہیں زیاہ مضبوط ہے اور جتنی لڑائی تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی اتنا ہی نظام مزید مضبوط ہوگا، بیوروچیف جیو نیوز لاہور رئیس انصاری نے کہا کہ اس وقت ٹی ایل پی کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کی جارہی ہے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک اہم فیصلے میں عورت کے خلع کے حق کو مضبوط کیا ہے اور نفسیاتی اذیت کو طلاق کی جائز بنیاد تسلیم کیا ہے۔سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ تحریر کیا۔ ایک تاریخی فیصلے میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے عورت کے خلع کے ذریعے نکاح ختم کرنے کے حق کو مزید مضبوط کیا ہے اور نفسیاتی اذیت کو طلاق کی ایک جائز بنیاد تسلیم کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید