• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے پارٹی ورکرز مایوسی کا شکار ہیں، انہیں نظراندا ز نہ کیا جائے، ن لیگی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کی رہنما صائمہ کنول اور طیبہ یٰسین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد اور لاہور میں سرکاری کمیٹیاں بن رہی ہیں مگر ملتان کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ملتان کے ورکرز مایوسی کا شکار ہیں، ملتان کے پارٹی ورکرز بھی دیگر شہروں سے کم نہیں، وہ بھی پارٹی کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں،اس لیے ضروری ہے کہ ملتان کے پارٹی ورکرز کو نظر انداز نہ کیا جائے، اس طرح ملتان میں ہماری جماعت کمزور ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ مخلص اور محنتی پارٹی ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پر سرکاری کمیٹیوں میں شامل کیا جائے،اس طرح ان میں کام کرنے کا جذبہ بڑھے گا اور پارٹی مضبوط ہو گی،انہوں نے کہا کہ ان سمیت کارکنوں نے پارٹی کے لئے ہمیشہ کام کیا، پارٹی کے لیے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، پارٹی کا اصل سرمایہ یہی ورکرز ہیں اور انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
ملتان سے مزید