کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ ملک میں امتیازی نہیں انصاف پر مبنی پالیسوں اور فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کیا جائے ڈی آر اے اور ہاؤس رینٹ وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حاصل کرنا تمام صوبوں کے سرکاری ملازمین کا آئینی و قانونی حق ہے یہ بات انہوں نے ملازمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قانون ایک اور سرکای ملازمین کے اسکیل ایک ہیں تو پھر امتیازی سلوک کیوں برتا جارہا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے فرق کو ختم کیاجائے۔