• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک نظام کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ڈاکٹر محمد سمیع

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ڈاکٹر محمد سمیع نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کااطہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ڈاکٹر محمد سمیع نے والدین سے اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کیلیے نہ دیں کیونکہ اس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید