• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباءکی جمہوری سرگرمیوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں،پی ایس او

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری وارث افغان، سینئر معاون ایمل ساروان اور دیگر ایگزیکٹو اراکین نے کہا ہے کہ کوئٹہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے طاقت کے ناجائز استعمال اور طلبہ کے جمہوری و تعلیمی حقوق پر پابندی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایک تعلیمی و فکری ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں علمی و فکری شعور کو فروغ دینا ہے مگر افسوس کہ موجودہ انتظامیہ نے تعلیم دشمن رویہ اختیار کر لیا ہے طلبہ کو پُرامن، علمی، فکری اور تعلیمی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے جبکہ انہی یونیورسٹی کے ہالز، آڈیٹوریمز اور دیگر سہولیات اُن اداروں اور تنظیموں کو فراہم کی جا رہی ہیں جن کا نہ تو تعلیم سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ یونیورسٹی کے دائرہ کار میں آتے ہیں بلکہ وہ بیرونی عناصر ہیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیاں دراصل طلبہ کی ملکیت ہیں اور یہاں فکری و جمہوری سرگرمیوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں۔
کوئٹہ سے مزید