• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی خضدارکا اجلاس ، اجتماع عام کی تیاریوں پر مشاورت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی خضدارکے ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن خضدار میں امیر عبیداللہ ساسولی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد اسلم گزگی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں 21، 22اور 23 نومبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے اجتماع عام کی تیاریوں ، عوامی رابطہ مہم اور شرکت کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد اسلم گزگی اور ضلعی امیر عبیداللہ ساسولی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عوام کو قرآن و سنت کی روشنی میں ایک منصفانہ نظام کے قیام کے لیے متحد کرے گا انہوں نے کہا کہ کارکنان ایمان ، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کے ساتھ اس عظیم مقصد کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں انہوں نے کہا کہ اجتماع عام تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے عوام تک دعوت دین ، اتحاد امت اور بیداری شعور کا پیغام پہنچائیں اجلاس میں منظور احمد لہڑی، عبدالباسط شاہد شاہوانی اور علی اکبر زہری نے بھی اظہار خیال کیا۔
کوئٹہ سے مزید