• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت کو خراج تحسین

کوئٹہ (پ ر) آفیسرز ایسوسی ایشن محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر میر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند نے مشترکہ بیان میں چھ سینئر انسٹرکٹرز کی ایڈجسٹمنٹ پر ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت بلوچستان ارشاد احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت بلوچستان محکمہ کے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان کی ذاتی کاوشوں سے کئی عرصہ سے زیر التوا مسائل حل ہو رہے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ ارشاد احمد کی مثبت سوچ اور محنت سے محکمہ میں بہتری اور شفافیت آرہی ہے جس سے ملازمین کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے اور ٹیکنیکل کیڈر کے گریڈ 17 کے سروس رولز کی جلد منظوری کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید