کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم برگد اور برٹش کونسل کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں پالیسی اور ماحولیاتی ایکشن کے لیے مشاورت کا اہتمام کیاگیا نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ ماحولیاتی تعلیم اور رہنمائی کے پروگرام متعارف کرائے جائیں نوجوانوں کے ماحولیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اور یوتھ کلائمیٹ فورس تشکیل دی جائے تاکہ نچلی سطح پر عملی اقدامات کیے جا سکیں انہوں نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مضبوط روابط ،ماحولیاتی آگاہی کے لیے ڈیجیٹل کمپنیز اور زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیر پر پابندی کی بھی سفارش کی صوبائی لیڈر یو این ایف پی اے بلوچستان سعدیہ عطانے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے زیادہ اثرات کا سامنا ہے نوجوانوں کو پالیسی سازی اور مقامی حلقوں میں قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیئے صائقہ رانی ،سحر سہیل ، زنیرہ ،مایا زمان اوریوسف نثار نے بھی خطاب کیا۔