کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ابو الحسن میری نے کہا ہے کہ علمی و ثقافتی سرگرمیاں نوجوانوں میں تحقیق، فن اور علم کے فروغ کا باعث بنتی ہیں یہ باتیں انہوں نے دی سمارٹ اسکول جناح کیمپس میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں فن اور علم کے فروغ کا باعث بنتی ہیں اور ایران و پاکستان کے عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی رشتے انتہائی گہرے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے طلبا کو ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس کرانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اس موقع پر دی سمارٹ اسکول جناح کیمپس کے ڈائریکٹر فہیم خان اور پرنسپل شازیہ فہیم نے تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے طلبا میں علم، فن اور سماجی ذمہ داری کا شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔