کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،17 بیف و مٹن اور7 پولٹری شاپس مالکان کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے یہ کارروائیاں سیٹلائٹ ٹاؤن ،اے ون سٹی اور کلی الماس ایئرپورٹ روڈ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں 9 دکانوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے بہتری کے لیے مہلت دی گئی 8 قصابوں پر بغیر فوڈ بزنس لائسنس گوشت فروخت کرنے پر چالان عائد کیے گئے۔