کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ گلستان میں السادات کے دو خاندانوں کے مابین 50 سالہ دشمنی کا تصفیہ خوش آئند ہے اس تاریخی تصفیے میں کردار ادا کرنے پر تمام ثالثان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس تاریخی تصفیہ میں حاجی احمد خان غبیزئی ، سید امیر جان آغا ،ملک شاہ جہان کاکڑ ،حاجی اختر کاکڑ احمد خیل ، گلاب خان رسالدار نے اہم کردار ادا کیا امید ہے کہ اس طرح کے جرگوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اورجاری قبائلی دشمنیوں کا خاتمہ کیا جائے گا اس موقع پر انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، دولت خان ترین، حاجی داؤد خلجی، سید رشید آغا، ملک صادق خان کاکڑ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔