• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ محنت و افرادی قوت کے حکام کو خراج تحسین

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نور شاہ، جنرل سیکرٹری علی احمد شاہوانی ، سینئر نائب صدر انور جاموٹ اور فنانس سیکرٹری گل محمد نے مشترکہ بیان میں محکمہ افرادی قوت و تربیت بلوچستان میں ریکارڈ ترقیوں پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت نیاز احمد نیچاری، ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت ارشاد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ابراہیم حسنی، غلام نادر اور دیگر افسران کوخراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل اور ایڈمن کیڈر کے ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاں دیناقابلِ تحسین اقدام ہے اس فیصلے سے نہ صرف ملازمین کااعتماد بحال ہوا ہے بلکہ محکمہ کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنیکل کیڈر کے گریڈ 17 اور 18 کے سروس رولز کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید