• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلپرز اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کے زیر اہتمام اسپورٹس تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہیلپرز اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں طالبات نے رنگا رنگ اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہیلپرز گرلز اسکول اینڈ کالج بچیوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے جو کہ قابلِ تعریف اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریفارمز ہمیشہ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ نوجوان نسل کو تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے مقررین نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اختتام پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیےگئے۔
کوئٹہ سے مزید