کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی ۔ کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کو سپورٹ کریں گے۔ پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔