• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری کار، 20 موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں وارداتیں،شہری کار،20 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ریس کورس کےعلاقہ افشاں کالونی میں نعمان منیر اور اس کابھائی فیضان منیر خان اپنی گلی میں گاڑی کھڑی کررہے تھے کہ 2موٹرسائیکل سوار آگئے اور گن پوائنٹ پر ان سے موبائل اور10ہزار روپے چھین لئے اسی اثنا میں مدعی کا بھائی کامران گھر سے باہر آیا اس نے دیکھ کر شور مچایا توایک ملزم نے فائرکیاجوکامران کے پٹ میں لگااور وہ زخمی ہوگیا،تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار غلام احمد سے اسلحہ کی نوک پر18 ہزار روپے اور ایک موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید