• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے پاکستان کے ذکر کا خوف، مودی کا آسیان اجلاس میں شرکت سے گریز

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے پاکستان کے ذکر کا خوف سے مودی نے آسیان اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔ انڈین حکام کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر دوبارہ پاکستان سے جنگ بندی میں اپنے “کردار” کا تذکرہ کرینگے۔ بھارت مسلسل انکار کرتا رہا ہے کہ کسی امریکی ثالثی نے مئی کی جھڑپوں میں کردار ادا کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس ہفتے ملائیشیا میں ہونے والے علاقائی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے گریز کیا کیونکہ دہلی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ملاقات میں ایک بار پھر پاکستان سے مئی کی چار روزہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی میں اپنی ثالثی کا دعویٰ دہرائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید