• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی میں 7 بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر کہا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر فوجی کشیدگی کے دوران 7 ’بالکل نئے اور خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے تھے، ٹیرِف کی وجہ سے انہوں نے بہت سی جنگیں روک کر دنیا کی بڑی خدمت کی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں کے ساتھ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا کہ اُن کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرِف کی وجہ سے انہوں نے بہت سی جنگیں روک کر دنیا کی بڑی خدمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں 7 بالکل نئے اور خوبصورت جہاز مار گرائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید