• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، توہین ناموس رسالت کے مقدمہ میں ملزمہ بری

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نےتوہین ناموس رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والی ملزمہ کو بری کردیا۔عنیقہ عتیق کے خلاف توہین ناموس رسالت کی دفعہ کے تحت مقدمہ 13 مئی 2020 کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا، سائبر کرائم سے متعلق راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 19 جنوری 2022 کو ملزمہ کوتوہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف عنیقہ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیل دائر کی۔دوران سماعت وکیل دفاع(مدعی مقدمہ) راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے نہ صرف اپنے واٹس ایپ کے سٹیٹس اور فیس بک پر توہین ناموس رسالت پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد اپلوڈ کیا بلکہ اس نے مدعی مقدمہ سمیت مزید تین لوگوں کو پرائیویٹ میسجز کے ذریعے بھی گستاخانہ مواد بھیجاتھا۔
اہم خبریں سے مزید