کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کے بدنام ترین فن پاروں میں شمار ہونے والا 18قیراط خالص سونے کا ٹوائلٹ ’’امریکا‘‘ اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی بولی ایک کروڑ ڈالر سے شروع، سوتھبیز نیویارک میں نیلام ہوگا۔نیویارک کے معروف نیلام گھر سوتھبیز کے مطابق اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی یہ مجسماتی تخلیق ابتدائی طور پر کم از کم 1کروڑ امریکی ڈالر کی قیمت سے بولی کے لیے رکھی گئی ہے، جو صرف اس کے سونے کی مالیت کے برابر ہے۔