• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن منصوبے کا دوسرا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہو جائیگا، احسن اقبال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا دوسرا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہو جائیگا، عدالتی معاملے کی وجہ سے فیز 2پر کام تاخیر کا شکار تھا ہم نے اس منصوبے کیلئے بجٹ میں 3ارب روپے مختص کیے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی جلد لائینگےآزاد کشمیر میں جلد نئی حکومت بن جائے گی۔وہ پیر کو کراچی میں گرین لائن منصوبے کے فیز ٹو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید