• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پڑی تو اٹھائیسویں ترمیم بھی آئے گی، فیصل واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ ضرورت پڑی تو ستائیسویں کے بعد اٹھائیسویں ترمیم بھی آئیگی، تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وزراء ستائیسویں ترمیم پرجھوٹ بولتے رہے، ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں بحث کریں ، میزبان حامد میر نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پوست کی کاشت سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت اہم باتیں کی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر بھرپور مزاحمت کریں گے کیا وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے؟۔ سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بہت آسانی سے پاس ہوجائے گی پاکستان کی کامیابی اور بقاء کے لیے اگر ضرورت پڑی تو ستائیسویں کے بعد اٹھائیسویں ترمیم بھی آئے گی اور اگر تحریک انصاف نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو ٹی ایل پی کی طرح تحریک انصاف پر بھی پابندی لگے گی ۔
اہم خبریں سے مزید