• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ اسٹیک ہولڈرز اور کرکٹ بورڈ حکام کا ورچوئل اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ منگل کو پاکستان سپر لیگ کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس ہوا جس میں فرنچائز مالکان اور نمائندگان اور پی سی بی ، پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے موجودہ فرنچائز ٹیموں کی بولی لگانے کے عمل کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔ پی ایس ایل 11 کے انعقاد، کھلاڑیوں کے حصول کے طریقہ کار اور لیگ کے کھیل کے فارمیٹ کے حوالے سے بھی ایک تکنیکی نشست منعقد کی گئی۔ فرنچائزز کو ٹائٹل اسپانسر شپ کے معاہدے کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی گئیں۔کرکٹ سے متعلق امور پر مزید اجلاس اس ہفتے بعد میں منعقد کرنے کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران مزید تین سے چار میٹنگز کا انعقاد ہو گا۔ پی ایس ایل 11 کی ونڈو اپریل مئی ہی ہو گی۔ فرنچائزز کو دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر اتفاق ہوا۔ فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے مصروفیات کی وجہ سے میٹنگ میں شرکت نہیں کی ان کی جگہ ڈائریکٹر تیمور ملک نے شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید