کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ایجوڈی کیٹرز کی سماعت میں ایتھلیٹکس فیڈریشن فیصلے سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے سماعت کی ۔ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین پیش ہوئے ۔ کوچ سلمان بٹ نے کہا کہ پابندی تعصب پر مبنی ،جس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ ایجوڈی کیٹرز نے متعدد سوالات اٹھائے ، فیڈریشن اور کوچ سلمان بٹ سے تمام ریکارڈ طلب کرکےسماعت6 نومبر تک موخر کردی۔