• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسنوکر: شاہد آفتاب اور سجاد اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، شاہد آفتاب اور محمد سجاد اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ دوحہ میں جاری چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب اور محمد سجاد بحرین کے پونیت ساقر کو چار، ایک فریم سے شکست دے کر رائونڈ 16 میں جگہ بنالی۔ شاہد آفتاب پہلا فریم 55-30 کے اسکور سے ہار گئے تاہم انہوں نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بحرینی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ محمد سجاد نے اپنے پولش حریف کرزسزٹوف سیزاپنک کو زیر کیا۔ انہوں نے 114 کا سنچری بریک بھی کھیلا۔

اسپورٹس سے مزید