• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے 8 ہانگر کلاس جدید آبدوزیں، پاکستان پر بھارت کی بحری جنگی برتری کم ہوجائے گی، انڈین میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے چین سے 8جدید ہانگر کلاس ڈیزل-الیکٹرک آبدوزیں شامل کرنے کے بعد آئندہ سال سے بھارت کی اسلام آباد پر بڑی بحری جنگی برتری کسی حد تک کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس کے برعکس، بھارت کا ایک طویل عرصے سے زیر التوا روایتی آبدوز سازی کا منصوبہ ابھی تک شروع بھی نہیں ہو سکا ہے۔ پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلی ہانگر کلاس آبدوز آئندہ سال فعال سروس میں شامل ہو جائے گی۔ تخمینہ 5 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت تمام آٹھ آبدوزیں، جن میں سے چار چین میں اور چار پاکستان میں بنائی جا رہی ہیں، 2028تک فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبدوزیں شمالی بحیرہ عرب اور بحر ہند میں پاکستان کی گشت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔ہانگر یا ٹائپ 039A یوان کلاس آبدوزیں، جدید سینسرز اور ہتھیاروں کے علاوہ، اپنی پانی کے اندر کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسٹرلنگ ایئر- انڈیپینڈنٹ پروپلشن (AIP) سے بھی لیس ہیں۔

اہم خبریں سے مزید