• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈن پارک آکلینڈ میں پہلے ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سات رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے6وکٹ پر164رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم 9وکٹ پر157رنز بناسکی۔ روسٹن چیز نے27گیندوں پر28رنز بنائے اور تین وکٹ26رنز دے کر حاصل کئے۔جیڈن سیلز نے بھی تین شکار کیے۔سینٹنر اور ڈفی کے آخری وکٹ پر پچاس رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو جیت نہ دلاسکے۔

اسپورٹس سے مزید