• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گیس سلنڈر کی دکان میں آگ، ملازم جاں بحق، 3 رکشا ڈرائیور زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں دکان کا ملازم جھلس کرجاں بحق اور 3 رکشا ڈرائیورزخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 48ایف ون کوسٹ گارڈ چورنگی چنگی ناکہ کے قریب گھرسے متصل گیس سلنڈرکی دکان میں گیس کے اخراج کے دوران دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور دکان کے باہر کھڑے ایک رکشا کو بھی اپنی پلیٹ میں لےلیا،گیس سلنڈر کی دکان اور ایک رکشا مکمل طورپرجل گئے ،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپایا،پولیس نے بتایا کہ جھلس کرجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ آصف ولد عبدالرزاق کے نام سےکی گئی ہے جو دکان کا ملازم تھا جبکہ جھلس کرزخمی ہونے والے افراد رکشا ڈرائیور ہیں ، ایک شخص کی شناخت جمیل ولد سلیمان کے نام سے کی گئی ہے،پولیس نےبتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان میں آتشزدگی کا واقعہ رکشوں میں گیس کی فلنگ کے دوران مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید