نیویارک( تجزیہ :عظیم ایم میاں)ظہران ممدانی کی کامیابی، مڈٹرم انتخابات سے قبل ٹرمپ کو وارننگ، ٹرمپ اور ایلون مسک کے سوشل میڈیا اور تبصرے ناکام،عوامی تائید کے سامنے دولت ہار گئی۔ صرف انتہائی معمولی عوامی مقبولیت کے ساتھ عالمی شہرت ،سرمایہ اور اہمیت کے حامل شہر نیویارک کے مئیر کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کرنے والے ایشیائی نژاد غیر پیدائشی امریکی شہری 34 سالہ ظہران ممدانی نے نہ صرف نیویارک سٹی کی 100 سالہ تاریخ میں اپنی انتخابی کامیابی کے ذریعے ریکارڈ قائم کردیاہے بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے انتہائی طاقتور سوشل میڈیا کا مقابلہ کرکے عوامی تائید حاصل کرکے امریکی تاریخ میں ایک مقام پیدا کر لیا ہے۔