• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنڈ ملیر کے قریب ٹریفک حادثہ، 7 افراد کی لاشیں کراچی ایدھی سرد خانے منتقل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کنڈ ملیر کے قریب کوچ اور LPG سلنڈر کےٹرک میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشیں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانےمنتقل کردی گئیں، جاں بحق تین افراد میں دو سگے بھائی اور ایک ان کا بھتیجا شامل ، شناخت 35 سالہ شہزادہ اس کا بھائی 30 سالہ سعید انور اور بھتیجا 47 سالہ انعام اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق ضلع بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب بدھ کی صبح 8 بجے کوچ اور LPG کے سلنڈر سے لدے ٹرک میں تصادم میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی لاشیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جبکہ حادثے کے بعد دو زخمیوں کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیاگیا جن میں انتقال کرنے والے ایک شخص کی لاش بھی ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی ، جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ایل پی جی سلنڈر سے لدے ٹرک پر سوار ، آبائی تعلق وزیرستان کے علاقے ٹانک سے تھا ، ایدھی سرد خانے میں موجود 4 نامعلوم افراد کی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید