کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں ہونے والا ”اجتماع عام“ ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،21 تا 23 نومبر کو ہونے والے اس”اجتماع عام“ میں پورے ملک سے تاجر، مزدور، کسان، خواتین اور نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور وہ اس ظالم نظام جس نے پاکستان کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے کو تبدیل کرنے کا لائحہ عمل طے کر کے اٹھیں گے، ادارہ نور حق میں تاجروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی میں ای چالان کے ظالمانہ جرمانوں کے عوام سے لوٹ مار کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،انہوں نے تاجر برادری کواجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ملک میں اس وقت جاگیرداروں اور وڈیروں پر مشتمل ظلم و استحصال کانظام چل رہا ہے، تاجروں نے اجتماع عام میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کروائی، اجلاس میں تاجر برادری کی ”اجتماع عام“ میں شرکت کے لیے 7رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔