کراچی(اسٹاف رپورٹر)ای چالان سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں چلانے لگے، یونیورسٹی روڈ پر شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کی چلتی موٹر سائیکل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس میں موٹر سائیکل کی پچھلی طرف لگی پلیٹ پر نمبر غائب تھی ،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام زونل ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری موبائل یا پولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلز بغیر نمبر پلیٹ کے سڑک پر نہ لائی جائیں۔