• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی زیڈیو، فزکس ڈیپارٹمنٹ کے کمرے میں آتشزدگی سے سامان جل کر راکھ

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے کمرے میں آگ لگ گئی، ڈسپنسر سمیت دیگر سامان جل کر راکھ،اطلاع پر یونیورسٹیانتظامیہ نےآگ پر قابو پالیا، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود واٹر ڈسپنسر اور کرسیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگالیکٹرک وائر شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سےلگی۔
ملتان سے مزید