• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے طلحہ اسد خان سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوپر 43ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے مبشر صدیقی سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 95ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے امتیاز علی کو ڈاکو نقدی و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے اقبال حسین تھانہ بستی ملوک کے علاقے مجاہد سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے فیض رسول کا موبائل جلیل آباد کے علاقے عدنان کا سامان چہلیک کے علاقے حسیب احمد کی نقدی و موبائل طارق اقبال کے موبائل مظفر آباد کے علاقے تنویر عالم کی میڈیسن کاٹن چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید