کراچی (نیوز ڈیسک)مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکیج، جس پر ووٹنگ جمعرات کو ہوگی، مسک کو دنیا کا پہلا کھرب پتی بنا سکتا ہے۔ ٹیسلا کے بورڈ کا موقف ہے کہ یہ معاوضہ ایلون کو کمپنی میں برقرار رکھنے کے لیے "ضروری" ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹیسلا کے بورڈ اور شیئر ہولڈرز کو ایک غیرمعمولی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا معاوضہ پیکج منظور نہ کیا گیا تو وہ کمپنی چھوڑ سکتا ہے۔ یہ پیکج، جس پر ووٹنگ جمعرات کو ہوگی، مسک کو دنیا کا پہلا کھرب پتی بنا سکتا ہے۔ منصوبے کے تحت مسک کو 12 مراحل میں مراعاتملیں گی، جن میں سے ہر ایک کے لیے ٹیسلا کی قدر میں 500 ارب ڈالر کا اضافہ اور مخصوص پیداواری اہداف کا حصول شامل ہے۔