کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس حراست میں ایک اور شہری سکندر کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پولیس رپورٹ مسترد کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ سکندر کی موت پولیس حراست میں تشدد اور غفلت کا نتیجہ ہے، عدالت نے پولیس کی تفتیشی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈی ایس پی کی رپورٹ میں کوئی نیا ثبوت شامل نہیں کیا گیا، تفتیش میں پولیس افسران کو جان بوجھ کر شامل نہیں کیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس نے نجی افراد پر الزام ڈال کر اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی۔