کراچی (اسٹاف رپورٹر)باغ کورنگی میں نجی سوسائٹی کے عقب میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ علی حسن زخمی ہو گیا،مشتعل افراد کی جانب سے انسداد تجاوزات کے عملے اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث پولیس اور عملے کو پسپا ہونا پڑا،پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی اور کورنگی کی سربراہی میں ندی بند کے قریب سرکاری اراضی پر قابضین کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا جس میں مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی گئی ، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔