کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے پیرزادہ محمد امین آف مانکی شریف نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کی دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملکی سیاسی ومذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اہلسنت کے ساتھ پنجاب حکومت کی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں،اہلسنت کو دیوار سے لگانے یا طاقت کے ذریعے دبانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔