• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، جنوبی افریقا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ایک روزہ میچ ہفتے کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی ہوم گرائونڈ پر سیریز بچانے کیلئے فکرمند ہیں۔ جمعے کو ٹیم آفیشلز نے کھلاڑیوں کو ان کی خامیوں سے آگاہ کیا۔ مہمان کھلاڑی بھی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں بھر پور طریقے سے حملہ آور ہوکر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ دوسرے میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ25گیندوں پر تین وکٹیں گنوائیں اور پھر کیچ ڈراپ ہونے سے جیت سے دور ہوگئے۔ 270 کا ہدف ٹھیک تھا، آخری ون ڈے میں کم بیک کریں گے۔ آل راونڈر فہیم اشرف کا دوسرے میچ میں شکست کے بعد کہنا ہے کہ ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا، پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کپتان کا تھا۔ دوسری اننگز میں نمی کی وجہ سے بولنگ میں مشکل پیش آئی، تاہم اچھی فیلڈنگ کرنا ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ پلیئر آف دی میچ کوئنٹن ڈی کاک نے کہا ہے میں نے اپنے لئے بڑے ہائی اسٹینڈرڈ مقرر کررکھے ہیں ، برگر اور پیٹر نے زبردست بولنگ کی۔ کپتان میتھیو بریٹزکی نے کہا کہ تیسرے میچ میں ٹاس بہت ا ہم ہوگا ۔

اسپورٹس سے مزید