• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ جیتنا عظمت نہیں، رونالڈو، ٹرافی حتمی فتح، میسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (جنگ نیوز) موجودہ عہد کے معروف ترین فٹبالر اور حریف لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ 2026 ورلڈ کپ سے قبل دونوں نے ’’عظیم فٹبالر‘‘ ہونے کے معیار پر متضاد رائے دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ میسی کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن بننا میرے کیریئر کی آخری اور حتمی کامیابی تھی، ٹرافی جیت کر ایسا لگا جیسے میرا پورا سفر مکمل ہوگیا ہو۔ مبصرین اسے میسی کے پُرانے دکھ اور ناکامیوں کے بعد جذباتی اختتام قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب رونالڈو نے کہا کہ ’’پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا، میں نے اس کے لیے پوری جان لگا دی۔ لیکن ورلڈکپ جیتنا کسی فٹبالر کو عظیم ترین نہیں بنادیتا۔ اس بیان کو براہِ راست میسی پر چوٹ سمجھا جارہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید