کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر 19 ورلڈ کپ 2006 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کا ملتان میں جاری کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں سے تجربات اور مفید مشورے شیئر کیے۔سرفراز احمد نے کیمپ میں وکٹ کیپرز کے ساتھ عملی سیشن بھی کیا۔انڈر 19 کیمپ میں 26 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔کیمپ سے ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا انتخاب ہوگا۔