کراچی (اے ایف پی) امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز 45 برس کی عمر میں پروفیشنل سرکٹ پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔ 16 ماہ کے وقفے کے بعد اگست میں یو ایس اوپن میں واپسی کرنے والی وینس کو آئندہ سال 5 سے 11 جنوری تک ہونے والے آکلینڈ کلاسک ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ آسٹریلین اوپن سے قبل کھیلا جائے گا۔