• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترسیلات زر میں 11.9 فیصد اضافہ، وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کی ترسیلات زر میں گیارہ اعشاریہ نو فی صد اضافے کے بعدتین اعشاریہ چار ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید