• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 15 کیسز دیہی علاقوں میں اور 6شہری علاقوں میں سامنے آئے، اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں 35 مریض زیرعلاج ہیں، اس دوران ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پر کئی مقامات سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم پرجاری کی گئی یومیہ سرویلینس رپورٹ کے مطابق انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 912گھروں میں سپرے اور ایک ہزار159ہاٹ سپاٹس پر فوگنگ کی گئی، فیلڈ ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت میں 37ہزار 863 مقامات پر معائنہ اور سرویلینس کارروائیاں مکمل کر لی گئیں، انسپیکشن کے دوران 157 مقامات پر لاروا پازیٹیو اور7پر نیگیٹو نتائج ریکارڈ کیے گئے۔