• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ امور نوجوانان کے زیر اہتمام یوم اقبال عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں محکمہ امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام یوم اقبال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز علامہ اقبال کی مشہور نظم "لب آتی ہے دعا بن کر تمنا میری" سے کیا گیا جس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی، عمل اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔یوم اقبال کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں سوال و جواب، پاسنگ بک، اور محفل مشاعرہ شامل تھیں۔ نوجوانوں نے ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف الفاظ پر فی البدیہہ اشعار پیش کر کے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔
کوئٹہ سے مزید