کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ موبائل فونز ، موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کیماڑی گلشن سکندر آباد سیکٹر 5 ابراہیم مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 25 سالہ محمد قاسم کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت نادشاہ خان کے نام سے کی گئی ۔