کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی عابد قائم خانی انتقال کر گئے۔عابد قائم خانی سندھ پولیس کے نیک نام افسر تھے۔وہ جعلی مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود سمیت اہم کیسز کے تفتیشی افسر بھی رہے ۔انہوں نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اپنے فرائض سر انجام دئیے۔وہ ایس پی گلشن ، ایس پی انویسٹیگیشن ملیر،ویسٹ اور سٹی ،ایس پی کورٹ پولیس،اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی ،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن سمیت کئی عہدوں پر تعینات رہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔